بھٹکل:21/ دسمبر(ایس اؤنیوز)تعلقہ میں گذشتہ ایک سال سے سلسلہ وار چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں پیش آرہی ہیں، جس کو لے کر نہ صرف عوام بلکہ پولس بھی پریشان تھی، مگر حال ہی میں ایک مکان میں چوری کی کوشش کرنے کے دوران ایک چور کو رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد پولس نے اُسے اپنی تحویل میں لیتے ہوئے جانچ کی کاروائی کو آگے بڑھایا تھا۔ اب سننے میں آیا ہے کہ بھٹکل میں ہورہی چوریوں کے پیچھے کن کن لوگوں کا ہاتھ ہے۔
کافی چھان بین کےبعد پولس کو اس بات کا پتہ چلا ہے کہ بھٹکل میں ہورہی چوری کے معاملات میں بھٹکل کے ہی ایک شخص معروف اور رشید شامل ہیں ، جو اُڈپی ،اور ضلع دکشن کنڑا کے ناگراج کے ساتھ بھٹکل میں چوریوں کی وارداتیں انجام دے رہے تھے۔ پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس گینگ میں 2چ مزید چور بھی شامل ہیں۔ذرائع نے یقین دلایا ہے کہ تمام ملزمین کی بہت جلد گرفتاری عمل میں آئے گی۔